آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان،آن لائن رزلٹ کیسے چیک کریں؟

آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان،آن لائن رزلٹ کیسے چیک کریں؟

راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد طلبا و طالبات کے لیے اپنے نتائج آن لائن دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جہاں رول نمبر درج کرنے پر مکمل نتیجہ فوری طور پر اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا، اس کے علاوہ مریم نواز شریف نے بھی صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے نتائج کے اجرا کا باضابطہ اعلان کیا۔

رواں برس کے امتحانات کی ایک نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار امتحانی پرچوں کی جانچ مکمل طور پر اے آئی کے ذریعے کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت، درستگی اور میرٹ کو یقینی بنانا تھا تاکہ ہر طالب علم کو اس کی محنت کے مطابق نتائج مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان، طلبا آن لائن رزلٹ چیک کرسکتے ہیں

اعداد و شمار کے مطابق اس سال تقریباً دس لاکھ طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں مجموعی کامیابی کا تناسب اٹھاسی فیصد رہا،نتائج میں لڑکیوں نے نمایاں برتری حاصل کی، جہاں کامیابی کا تناسب بانوے فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کا تناسب تراسی فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

نتائج کیسے چیک کریں ؟

طلبہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے آن لائن پورٹل پر جا کر اپنا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں، اس کے لیے طلبہ کو اپنا مخصوص رول نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد مکمل رزلٹ کارڈ سامنے آ جائے گا۔

آٹھویں جماعت کے نتائج کو طلبہ کی تعلیمی بنیاد میں اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے، یہ نتائج نہ صرف ان کی تعلیمی کارکردگی کا تعین کرتے ہیں بلکہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے انتخاب اور پیشہ ورانہ سمت کے تعین میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *