پاکستان اب بین الاقوامی سفارتکاری کا محور اور امن کا داعی ہے،خواجہ آصف

پاکستان اب بین الاقوامی سفارتکاری کا محور اور امن کا داعی ہے،خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 25 سال کی مسلسل محنت کے بعد پاکستان ایک مضبوط عالمی حیثیت حاصل کر چکا ہے اور ملکی سکیورٹی کو ضمانت مل گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد تاریخ میں بہت کم ایسے مواقع آئے جنہیں عہد ساز کہا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک اہم موڑ وہ تھا جب نواز شریف نے فیصلہ کن قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے، جس کے نتیجے میں پاکستان ایک اہم عالمی کلب کا حصہ بن گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دشمن کے مقابلے میں ہمیشہ بھرپور جواب دیا اور دنیا نے ملکی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بین الاقوامی سفارتکاری کا مرکز بن چکا ہے اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران،امریکا جنگ بندی پر عالمی رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی تعریف

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، بھائی چارے اور مصالحت کا پیامبر ہے اور اس وقت دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، انہوں نے شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے اللہ پاکستان کی امن کی کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور ملک کو سرخرو کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *