ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے پاکستان میں ہونے والے اہم مذاکرات میں بھرپور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس عمل میں مؤثر اور فعال کردار ادا کرے گا۔
عرب میڈیا ادارے العربیہ کے مطابق ایرانی نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات خطے میں امن اور استحکام کیلئے نہایت اہم ہیں، اور ایران ان مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ حصہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ مسائل کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، اور پاکستان میں ہونے والی بات چیت کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان روانگی سے قبل ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو کیا کہا؟امریکی میڈیا سے سب بتا دیا

