تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں محکمہ اوقاف میں کروڑوں روپے کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دورہ حکومت میں مساجد اور مدارس کو دیئے جانے والے فنڈ میں وسیع پیمانے پر خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ، محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ اوقاف کے پرائیوئٹ سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔ پرائیویٹ سیکرٹری سمیت گروپ کے دیگر افراد کے خلاف اعلی سطح پر تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا اینٹی کرپشن نے باقاعدہ طور پر محکمہ اوقاف سے مساجد اور مدارس کو جاری ہونے والی فنڈ کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چھتوں پر سولر پینل لگانے کی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے ذریعے محکمہ اوقاف کو فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق کروڑوں روپے تقسیم کئے گئے ہیں جس میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔