وساکھی میلے، مریم نواز کا سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی پیغام، شاندار انتظامات کا اعلان

وساکھی میلے، مریم نواز کا سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی پیغام، شاندار انتظامات کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکھ برادری کو وساکھی میلے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خوبصورت تہوار کے دوران ہر چہرے پر خوشی اور محبت کی جھلک نظر آتی ہے، جو پنجاب کی اصل پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی پنجاب آمد ہمارے لیے اعزاز ہے اور ان کی میزبانی کو پوری دلجمعی سے نبھایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق، حکومت نے سکھ زائرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں آمد و رفت، رہائش، کھانے پینے اور سکیورٹی کے جامع انتظامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

مریم نواز شریف نے بتایا کہ اس سال پہلی بار سکھ مہمانوں کے لیے ائیر کنڈیشنڈ مارکیز، آرام دہ قیام گاہیں اور لگژری ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس حوالے سے اقدامات صرف دعووں تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وساکھی پنجاب کا ایک اہم ثقافتی اور زرعی تہوار ہے، جو گندم کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے، جبکہ لوہڑی کو کماد کی فصل کے جشن کے طور پر روایتی اہمیت حاصل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *