آئندہ 5دن موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آئندہ 5دن موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں 12 سے 17 اپریل تک ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں اور متعلقہ اداروں کو پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائون  کا ایک مضبوط سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، جس کے باعث اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ میں 13 سے 17 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری متوقع ہے۔

اسی طرح چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 12 سے 17 اپریل تک تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : گرمی یا بارشیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جبکہ سڑکوں پر پھسلن اور برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے پہلے تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔

تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے عوام کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *