اسلام آباد میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنی مختصر پریس بریفنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات گزشتہ 21 گھنٹوں سے جاری ہیں اور متعدد اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح طور پر یہ مؤقف پیش کر دیا ہے کہ کن نکات پر اتفاق ممکن ہے اور کن امور پر نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اب تک حتمی معاہدہ طے نہیں پایا، تاہم بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جے ڈی وینس کے مطابق معاہدے تک نہ پہنچنا امریکا کے مقابلے میں ایران کے لیے زیادہ بری خبر ہے۔
امریکی نائب صدر نے پاکستان کی میزبانی اور ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان نے اہم سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بہترین میزبانی کی ،ہم بغیر کسی ڈیل کے امریکہ واپس جارہے ہیں،جے ڈی وینس نے اپنی مختصر پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے مذاکرات میں لچک دکھائی،وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اختلافات دور کرنے کی کوشش کی ،امریکہ کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ایران سے معاہدہ نہیں ہوا۔