واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو کیا کریں؟پی ٹی اے کی اہم ہدایت جاری

واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو کیا کریں؟پی ٹی اے کی اہم ہدایت جاری

اگر کسی صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے فوری اور درست اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ چند آسان مراحل کے ذریعے اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

اسی حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کے لیے اہم حفاظتی اور بحالی سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ عوام نہ صرف اپنا اکاؤنٹ واپس حاصل کر سکیں بلکہ آئندہ کے لیے خود کو محفوظ بھی بنا سکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا شبہ ہو یا اس تک غیر مجاز رسائی حاصل ہو جائے تو سب سے پہلے صارف کو چاہیے کہ وہ اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ ایپ کو ڈیلیٹ کر دے۔

اس کے بعد ایپ کو دوبارہ انسٹال کر کے اپنا موبائل نمبر رجسٹر کیا جائے، رجسٹریشن کے دوران صارف کے نمبر پر ایک تصدیقی کوڈ موصول ہوتا ہے، جسے درج کرنے کے بعد اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس عمل کے ذریعے ہیکر کی رسائی خود بخود ختم ہو جاتی ہے اور اصل صارف دوبارہ اپنے اکاؤنٹ کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے،تاہم صرف اکاؤنٹ بحال کرنا کافی نہیں بلکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات بھی بے حد ضروری ہیں۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر دو مرحلہ جاتی تصدیق کو لازمی طور پر فعال کریں، جس سے سیکیورٹی مزید مضبوط ہو جاتی ہے اور کسی بھی غیر مجاز شخص کے لیے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک لنک یا فائل کو ہرگز نہ کھولیں، کیونکہ یہی ذرائع اکثر ہیکنگ کا سبب بنتے ہیں،موبائل فون اور مختلف ایپس کے پاس ورڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کرنا، اینٹی وائرس اسکین چلانا اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر واٹس ایپ سپورٹ سے رابطہ کرنا بھی ضروری ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اگر صارفین ان سادہ مگر مؤثر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو وہ نہ صرف اپنے ہیک شدہ اکاؤنٹ کو آسانی سے بحال کر سکتے ہیں بلکہ اپنے ذاتی ڈیٹا اور پرائیویسی کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *