سونے پھر مہنگا ہونے لگا، قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

سونے پھر مہنگا ہونے لگا، قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے میں فروخت ہوا یہ اعداد و شمار آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ہیں۔

 اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا جب فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بڑی خوشخبری،مشرق وسطی کے بہتر ہوتے حالات سے تیل کی قیمتیں مستحکم

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *