BRICS نیوز کا جعلی اکاؤنٹ، بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب

BRICS نیوز کا جعلی اکاؤنٹ،  بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب

سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ “BRICS نیوز” (@BRICSinfo) حالیہ دنوں میں چین، روس اور BRICS فورم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہا ہے۔ یہ اکاؤنٹ بظاہر BRICS کے سرکاری اکاؤنٹ کی نقل کرتا ہے۔

مذکورہ اکاونٹ نے اپنے بایو میں یہ وضاحت دی ہے کہ یہ “کوئی سرکاری حکومت اکاؤنٹ نہیں ہے” اور نہ ہی BRICS کا حصہ ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا کے صارفین کے لیے یہ اکاؤنٹ ایک سرکاری BRICS ہینڈل کے طور پر نظر آتا ہے، جس سے عالمی فورم کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس جعلی اکاؤنٹ کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹ @WatcherGuru سے منسلک ہے، جو ایک کرپٹو کرنسی پر مرکوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ Watcher Guru ایک فورم ہے جو کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن، ایتھریم، ڈیفائی، بلاک چین اور فنانس کے متعلق خبریں فراہم کرتا ہے۔ اس فورم کے بانی اور ٹیم کے ارکان بھارتی نژاد ہیں، جو اس اکاؤنٹ کی مشتبہ نوعیت کو مزید ثابت کرتے ہیں۔

مذکورہ اکاؤنٹ نے حالیہ امریکہ-ایران تنازعہ کے دوران مسلسل غلط معلومات اور قیاس آرائیاں پھیلائیں، خاص طور پر چین اور روس کے نام استعمال کرتے ہوئے۔ اس کا مقصد امن کے عمل کو نقصان پہنچانا اور چین اور روس جیسے نیوٹرل ممالک کو امریکہ کے خلاف اُکسانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: بھارت ایکس پر ’’چائینہ ان انگلش‘‘ کے نام سے منسوب جعلی اکاونٹس بنا کر گمراہ کن مواد شیئر کرنے میں مصروف

چین، روس، برازیل اور BRICS کے سیکرٹریٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس جعلی اکاؤنٹ کو فوری طور پر نوٹس میں لیں اور X (سابقہ ٹوئٹر) سے اس اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کرنے کی درخواست کریں تاکہ عالمی فورم کی ساکھ کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *