ایک صدی تک چلنے والی بیٹری متعارف، ٹیکنالوجی میں بڑا دعویٰ

ایک صدی تک چلنے والی بیٹری متعارف، ٹیکنالوجی میں بڑا دعویٰ

لیتھوانیا سے ایک حیران کن ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے جہاں ایک ایسی بیٹری متعارف کرائی گئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ 100 سال سے زیادہ عرصے تک بغیر کسی مینٹیننس کے کام کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جانیئے آپکے سمارٹ فون کی کونسی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر تی ہیں؟

رپورٹس کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے ’سولڈ اسٹیٹ‘ بیٹری تیار کی ہے جو خاص ایٹمی مادہ 63  نیکل استعمال کرتی ہے۔ یہ مادہ تابکاری خارج کر کے توانائی پیدا کرتا ہے جسے براہ راست بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو “بیٹا وولٹیک” کہا جاتا ہے۔

یہ بیٹری عام استعمال کے لیے نہیں بلکہ ان آلات کے لیے بنائی گئی ہے جہاں بار بار جا کر بیٹری تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوتا، جیسے دور دراز سینسرز، مانیٹرنگ سسٹمز اور ڈیٹا ریکارڈنگ ڈیوائسز۔

یہ بھی پڑھیں :’اے آئی سیکھو 2026 ‘کا آغاز، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سکھانے کا بڑا قدم

کمپنی کے مطابق (این بی وی) سیریز کی یہ بیٹریاں 5 سے 500 نینو واٹ تک بجلی فراہم کرتی ہیں جو کم توانائی استعمال کرنے والے آلات کے لیے کافی ہوتی ہے اور دہائیوں تک مسلسل سپلائی جاری رکھتی ہے۔کمپنی کے سی ای او شیل الفیرو کا کہنا ہے کہ حساس مشنز میں اگر بیٹری فیل ہو جائے تو پورا نظام متاثر ہوتا ہے اسی لیے یہ بیٹری ایسے ماحول کے لیے تیار کی گئی ہے جہاں تبدیلی یا مرمت ممکن نہ ہو۔

یہ ٹیکنالوجی صنعتی نگرانی، ماحولیاتی سینسرز، سکیورٹی سسٹمز اور اے آئی بیسڈ پلیٹ فارمز میں استعمال ہو سکتی ہے جہاں مسلسل کم مقدار میں بجلی درکار ہوتی ہے۔

اگرچہ کمپنی کو ایٹمی مواد کے استعمال میں طویل تجربہ حاصل ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ بیٹری عام مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگی۔ ماہرین کے مطابق 100 سال کی کارکردگی کا دعویٰ نظریاتی بنیاد پر ہے اور اس کی آزادانہ جانچ ابھی باقی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *