پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟وزیر خزانہ کا اہم بیان آگیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم اس بات پر واضح ہیں کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی تو اس کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 130 ارب روپے اور ٹارگٹڈ سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اسی طرح کم ہوتی رہیں تو وہ بتدریج پہلے والی سطح پر واپس آ سکتی ہیں اور اس کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی خطے میں کشیدگی سے پہلے بھی موجود تھی اور اس کے علاوہ ایف بی آر کا ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تک رہنے کا اندازہ ہے جیسے ہی خطے کی صورتحال بہتر ہوگی مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :تیل کی قیمتوں میں اب تک کی سب سے بڑی کمی

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی، کہیں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی، نہ ہی اشیاء کی قلت یا گاڑیوں کی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار حکومت نے متعدد منصوبوں کو پرائیویٹائزیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آگے بڑھایا ہے انہوں نے سندھ حکومت کے پی پی پی ماڈل کی تعریف بھی کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کچھ اداروں کو بند کر رہی ہے کیونکہ ان پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جاتی تھی، جن میں پی ڈبلیو ڈی، پاسکو اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن شامل ہیں۔

editor

Related Articles