دکانیں بند رکھنے سے متعلق نئے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

دکانیں بند رکھنے سے متعلق نئے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں دکانوں کے بند رکھنے کے اوقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف مصدقہ معلومات پر اعتماد کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ دکانوں کی بندش کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو نوٹیفکیشن زیرگردش ہے، وہ جعلی ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے آج تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور غیرمصدقہ معلومات کے تبادلے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جو جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا، اس میں کہا گیا تھا کہ تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز ہفتہ اور اتوار سمیت روزانہ رات 10 بجے بند ہوں گے، تاہم فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، میڈیکل سپلائی اسٹورز اور اسپتال اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شٹر ڈاؤن ناکام، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس سڑکوں پر، زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوششیں، ہنگو، پشاور، چارسدہ میں جھڑپیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *