کم آمدن والوں کیلئےاپنا روزگار اسکیم شروع ، اپلائی کیسے کریں ؟

کم آمدن والوں کیلئےاپنا روزگار اسکیم شروع ، اپلائی کیسے کریں ؟

حکومتِ پنجاب نے دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور بے زمین کسانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے “اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم 2026” متعارف کرا دی ہے۔

اس اہم منصوبے کا مقصد نہ صرف غربت میں کمی لانا ہے بلکہ زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں معاشی خودمختاری کو فروغ دینا بھی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس اسکیم کے تحت اہل افراد کو 3 سے 5 ایکڑ تک زرعی زمین فراہم کی جائے گی، جس سے وہ خود کاشتکاری کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں گے۔

اس اقدام سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے اور کسانوں کی مالی حالت میں بہتری آئے گی، جس کے نتیجے میں مجموعی قومی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  اپلائی  کےلئے یہاں پر کلک کریں۔  

اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست دہندہ کا پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے اور اس کی عمر 18 سال سے زائد ہونی چاہیے،مزید یہ کہ درخواست دینے والا فرد بے زمین ہو یا اس کے پاس صرف ایک رہائشی مکان ہو جس کا رقبہ زیادہ سے زیادہ 10 مرلے تک محدود ہو۔

اس اسکیم میں کم آمدن والے گھرانوں کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ سرکاری ملازمین اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو اس سہولت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،درخواست جمع کرانے کے لیے چند بنیادی دستاویزات درکار ہوں گی جن میں اصل شناختی کارڈ، پنجاب کا ڈومیسائل، بے زمین ہونے کا ثبوت اور رجسٹرڈ موبائل نمبر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بڑے سرکاری ادارے میں بھرتیاں کھل گئیں، اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں

حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام درخواستوں کی مکمل چھان بین کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور سہولت صرف حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔

اس منصوبے کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ منتخب افراد کو زمین 10 سالہ لیز پر فراہم کی جائے گی، جس کا کرایہ نہایت کم یعنی صرف 100 روپے فی ایکڑ سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتِ پنجاب نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اسکیم دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی، زرعی سرگرمیوں کو فروغ دے گی اور ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *