خیبرپختونخوا بار کونسل کا کل ہڑتال کا اعلان

خیبرپختونخوا بار کونسل کا کل ہڑتال کا اعلان

وکیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں کل وکلا ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔پریس ریلیزکے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چئیرمین صادق علی مومند اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید تیمور علی شاہ اور دیگر نے علی زمان ایڈووکیٹ /ممبر بار کونسل کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت کی۔ خیبرپختونخوا بار کونسل نے علی زمان ایڈووکیٹ کے خلاف ایف آئی آر کو ماورائے قانون اور ماورائے آئین اندراج کو انصاف کے تقاضوں اور اظہار رائے کے برعکس قرار دیا۔

 

 

انہوں نے مذکورہ ایف آئی آر کے اندراج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علی زمان ایڈووکیٹ کیخلاف درج شدہ ایف آئی آر کو فی الفور ختم کیا جائے۔جبکہ کل 21مئی کو خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کیا جائیگا اور کوئی بھی وکیل کسی عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔پریس ریلیزمیں مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا بار کونسل اپنے معزز ممبر علی زمان ایڈووکیٹ اور وکلا برادری کیساتھ کھڑی ہے۔کسی بھی غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دی جائیگی اور بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *