گریڈ 17 تک کے ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کی جائیں، شیخ رشید

گریڈ 17 تک کے ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کی جائیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گریڈ 17 تک کے ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گریڈ 17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ زندگی گزارنا لوگوں کے بس میں نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور خاص طور پر بجلی کا بل تباہ کن ہے، بجٹ آرہا ہے اس میں تنخواہیں پوری کرنا بھی ان لوگوں کے بس کی بات نہیں، اس حکومت کی کوئی سن رہا ہے نہ ان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، غریب کا خیال کریں، جو کچھ غریب عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ بہت زیادتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب ہمارے آزمائشی دوست ہیں، فلسطین کے مسلمانوں کے لیے واضح موقف لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی باتیں قوم سن رہی ہے۔

 

مزید پڑھیں: شیخ رشید کا حکومت کے حوالے سے بڑا دعویٰ

 

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجز کے درمیان مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان جون میں کرنے جا رہی ہے۔ سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضٓافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔ اگر سالانہ بجٹ میں یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024ء سے نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *