حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ فی یونٹ بجلی مزید 3 روپے49 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سےکی ہے۔ درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا )کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت 30 مئی کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:بجلی کی فی یونٹ قیمت 85روپے تک جانے کا امکان
درخواست کی منظوری پر بجلی صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ منتقل پڑسکتا ہے، بجلی کی فی یونٹ میں ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پرلاگو نہیں ہوگا۔