حکومت اور اپوزیشن میں چئیرمین پی اے سی پر اتفاق نہ ہوا

حکومت اور اپوزیشن میں چئیرمین پی اے سی پر اتفاق نہ ہوا

چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، تاریخ میں پہلی بار چئیرمین پی اے سی کیلئے ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔تاریخ میں پہلی بار چئیرمین پی اے سی کیلئے ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ ووٹنگ کی صورت میں چئیرمین پی اے سی کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیے جانے پر غور ہورہا ہے۔پبلک اکائونٹس کمیٹی میں حکومت کے 16اوراپوزیشن کے 8ارکان ہونے کا امکان ہے۔ووٹنگ ہونے کی صورت میں حکومتی رکن بآسانی چئیرمین پی اے سی بن جائیگا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ روز یا قانون میں کہیں درج نہیں کہ چئیرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہی ہوگا مگر ماضی میں کبھی چئیرمین پی اے سی کے عہدے کیلئے ووٹنگ نہیں کروائی گئی۔

 

مزید پڑھیں: نواز شریف کے پاس آڈیو ہے تو سامنے لائیں، ثاقب نثار

 

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کا نام چیئرمین پی اے سی کیلئے تجویز کیا تھا۔ اس حوالے سے سنی اتحاد کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی تحریر کیا تھا۔ خط کی کاپی سیکرٹری قومی اسمبلی اور بیرسٹر گوہر کو ارسال کی گئی تھی۔

اس سے قبل شیر افضل مروت اور صاحبزادہ حامد رضا کا نام بھی چئیرمین پی اے سی کیلئے نامزد کرنے پر غور کیا گیا تھا تاہم مبینہ طور پرحکومت کی جانب سے اعتراض عائد ہونے کی وجہ سے عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *