ترجمان پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رئوف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ترجمان پر نامعلوم افراد کے چاقو سے حملہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں رئوف حسن شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رئوف حسن پر حملے سے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا سینیٹ سے واک آئوٹ

جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے رئوف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں آکر ہمارے پارٹی ترجمان پر حملے کی وضاحت پیش کریں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ میں شیم شیم کے نعرے لگائے اور اس کے بعد ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی رئوف حسن پر حملے کی مذمت کی ہے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، علامہ طاہر اشرفی
حکومت کا ردِعمل

وفاقی وزیر قانون نے رئوف حسن پر حملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایف آئی آر درج کروائیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق رئوف حسن پر حملہ کرنیوالے خواجہ سرا ہیں۔ سوشل میڈیا پرکئی سی سی ٹی وی ویڈیو زبھی گردش کر رہی ہیںجن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ سرا تحریک انصاف کے رہنما پر حملہ آور ہیں۔

رئوف حسن کا ردِعمل

اس حوالے سے رئوف حسن کا اپنا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ رئوف حسن کا کہنا ہے کہ میں نجی چینل سے پروگرام کے بعد جارہا تھا کہ 4 نامعلوم افراد نے مجھ پر بلیڈ سے حملہ کر دیا اور چہرے پر کٹ لگایا، لوگوں کے پہنچنے پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *