چوہدری پرویزالٰہی کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

چوہدری پرویزالٰہی کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

پرویز الٰہی عدالتی حکم کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوکر چوہدری ظہور پیلس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکوٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویزالٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا یا تھا۔

مزید پڑھیں: ترجمان پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

پرویزالٰہی کے وکیل عامر سعید راں کا موقف تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا ان بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2سال کی تاخیر سے درج کیا۔ پرویزالٰہی نے کسی امیدوار سے بھرتی ہونے کیلئے کوئی رقم نہیں لی۔ ان کے گھر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جعلی ریکوری ڈال گئی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اپنے کئے کا خمیازہ بھگت رہا ہے ، عابد شیر علی

جبکہ اینٹی کرپشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی پر مقدمہ قانون کے عین مطابق درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کو 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *