خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2024 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے تیاری مکمل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی نے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے 24مئی کو اسمبلی اجلاس بلا لیا ہے ۔ بجٹ پیش کرنے سے پہلے اس کی منظوری کے لیے کے پی کے حکومت کا اجلاس بھی 24مئی کو ہی ہو گا ۔ اجلاس کی منظوری کے بعد بجٹ کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی بھی منظوری لی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوگئی
صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہونے جا رہا ہے کہ وفا قی کابینہ سے پہلے صوبائی حکومت بجٹ پیش کر ے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اپوزیشن بجٹ پر تنقید کرنے کے بجائے مثبت بات چیت کرے گی۔