سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ان پر الزام ہے کہ جب وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر تھے تو ان کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ تھا ۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود انہوں نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ واپس جمع نہیں کروایا۔ اس کیس میں وہ سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا اور وہ ایف آئی اے کے سپردکردئیے گئے ۔ اس کیس میں سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے صابر ملک ایڈووکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈووکیٹ کورٹ میں حاضر ہوئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادار ے( ایف آئی اے )کی جانب سے سردار تنویر الیاس خان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا مؤقف میں بتاتا تھا
مزید پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی درخواست ضمانت منظور
سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا اور اس پر سعودی عرب کا دورہ کیا۔ پراسیکیوٹر کا کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے ، ان کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر اس کے باوجو د موصوف نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروا نے کے لئے ان کا8 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ وکیل صفائی کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھاکہ سردار تنویر الیاس سابق وزیر اعظم ہیں ۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم پاسپورٹ عدالت میں پیش کردیتے ہیں۔ یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔