بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیاہمارے مخالفین قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہونگے، رؤف حسن

بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیاہمارے مخالفین قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہونگے، رؤف حسن

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ ہم مخالفین کے مکروہ ہتھکنڈوں اور پُرتشدد کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور پیغام دیا کہ مخالفین کو ایسی کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہونا، بہت جلد ہی یہ قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہونگے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رئوف حسن پر ستارہ مارکیٹ نجی ٹی وی کے آفس کے باہر خواجہ سرائوں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اختلافات ختم ہو جائیں گے ، شیر افضل مروت

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے رئوف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں آکر ہمارے پارٹی ترجمان پر حملے کی وضاحت پیش کریں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ میں شیم شیم کے نعرے لگائے اور اس کے بعد ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔

وفاقی وزیر قانون نے رئوف حسن پر حملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایف آئی آر درج کروائیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *