رئوف حسن پر حملے کی ایف آئی آر سامنے آگئی

رئوف حسن پر حملے کی ایف آئی آر سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور مرکزی سیکرٹری طلاعات رئوف حسن پر حملے کی درج ایف آئی آر سامنے آگئی۔

ایف آئی آر کے مطابق بیان کیا ہے کہ میں مورخہ 21-5-2024کی شام 5:30بجے GNNٹی وی چینل واقع سیکٹر G-7مرکز ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں اپنا پروگرام ریکارڈ کروا کر باہر نکل رہا تھا اور گاڑی کی جانب جارہا تھا کہ اچانک ایک شخص جو بظاہر خواجہ سرا معلوم ہوتا تھا اس نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مجھے روکا اور مجھ پر حملہ کر دیا۔ اسی اثنا میں اس کے 3دیگرساتھیوں جو کوبظاہر خواجہ سرا معلوم ہوتے تھے نے مجھ پر جان لیوا حملہ کر دیا اور جان سے مارنے کیلئے تیز دھار آ؛ات سے مسلسل میری گردن پر ھملہ کرنے کی کوشش کرتے رہے میں اپنی گردن بچانے کیلئے پیچھے ہوا تو میرے منہ پر تیز دھار آلے سے میرا منہ شدید زخمی ہوگیا اور کٹ گیا، میں لہولہان ہوگیا اور میرے منہ کے دائیں طرف شہہ رگ سے تھوڑا اوپر گہرے زخم آگئے ۔ یہ لوگ مجھے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیا ں دیتے رہے ۔ اسی اثنا میں وہاں چند لوگ جمع ہوگئے جن کو دیکھ کر یہ لوگ وہاں سے فرار ہوگئے ، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہ ہے ۔ اس وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔جس میں دیکھ اجاسکتا ہے کہ مزید یہ کہ دو دن پہلے بھی بلیو ایریا اسلام آباد میں واقع ایک نیوز دفتر میں پروگرام ریکارڈ کروا کے باہر نکلا تو ایسے خواجہ سرائوں کے حلیہ میں ملبوس 3-4افراد نے مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہاں موجود لوگوں نے مجھے بچالیاتھا چونکہ میں PTI کا ترجمان ہوں اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے میں ان لوگوں کیخلاف دعویدار ہوں ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ میرا مقدمہ درج کیا جائے، مجھے جان کا تحفظ دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *