لیگی سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی سزاؤں کو روکنے کے لیے دباؤ بڑھارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ شاید اس طرح حکومت ان کے دباؤ میں آ جائے گی، ایسا ہرگز نہیں ہو گا ۔ حکومت کو وہ دباؤ میں نہیں ڈال سکتے وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ اُن کے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے اور انہیں وزیراعظم ہاؤس بلایا جائے گا مگر یہ ان کی بھول ہے یہ دن کب کے گزر چکے ہیں۔ ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں کے پیچھے نہ چھپیں، وہ اب اس نظام کا حصہ ہیں۔ حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور نا ہی ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں:سیاسی ماحول کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان
انہوں نے مزید کہا کہ صرف سیاست دانوں اور ارکان کو نشانہ نہ بنایا جائے، توہین عدالت کا قانون پوری دنیا میں ختم ہوچکا ہے اس کی زد میں صرف سیاست دان ہی کیوں آتے ہیں؟۔ دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے 30 مئی کو سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل حکام کے ذریعے چیف جسٹس کو درخواست بھیج دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ویڈیولنک کے بجائے ذاتی حیثیت سے عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ان کی درخواست کو منظور کیا جائے۔