پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے کہا ہے کہ کس قانون کے ساتھ سب کے ساتھ یہ کیا گیا، تین دن پہلے بھی یہ لوگ میری طرف آئے۔
روف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے گالیاں بھی دیں اور دھمکیاں بھی، حملہ آور کہتے رہے کہ ہم آپ کے پیچھے ہیں، حملہ آوروں کا مقصد تھا کہ میرا گلہ کاٹ دیں، زخم ٹھیک ہوجائے گا شاید نظر بھی نہ آئے، جو گھاؤ ریاست کے اوپر لگائے ہیں وہ مائل نہیں ہونگے، 1971 کے واقعات کو دوبارہ سے دہرایا جارہا ہے، اس پارٹی کو حکومت دی گئی جو ان کے طابع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، علامہ طاہر اشرفی
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ریاست کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے، دو سال میں کوئی بھی بیانیہ بنانے میں یہ کامیاب نہ ہوسکے، فرد واحد کی خواش کو نافذ کرنے والے مکمل طور پر ناکام ہوئے، آپ ہمیں مار دیں ہم جھکیں گے نہیں، مجھے بتائیں کہاں آنا ہے میرے سینے میں گولی مار دیں، ہم کھڑے ہیں، آج نہیں تو کل ان کو اڈیالہ میں بیٹھے شخص سے بات کرنی ہوگی۔