پی پی 159، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جیت چیلنج کر دی گئی

پی پی 159، وزیراعلی پنجاب مریم نواز  کی جیت چیلنج  کر دی گئی

لاہور ہائی کورٹ میں پی پی 159 میں انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کردیاگیا۔

درخواست پر سماعت جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے کی۔جسٹس سلطان تنویر احمدنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اطلاع کا بیان حلفی فائل میں موجود نہیں،جس پر درخواست گزارکے وکیل نے جواب دیا کہ میرے پاس اس وقت فائل نہیں ہے ،جج نے استفسار کیا کہ لوگوں نے لاکھوں ووٹ ڈالے ہیں ، آپ کیا بات کر رہے ہیں ؟آپ کو اپنی فائل کا خود پتہ ہونا چاہیے، آپ کوپتہ ہوناچاہیےکونساڈاکومنٹ موجودہےکونسانہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا پہلی مرتبہ وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا اعلان

درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ ابھی تک رجسٹرار آفس نے نہیں بتایا ،کیا آفس وکیل کو قانون بارے بتائے گا ؟۔پی ٹی آئی کے درخواست گزارحمایت یافتہ امیدوار مہر شرافت علی کا وکیل ٹربیونل کو مطمئن نہ کرسکا،عدالت نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف درخواست کو مزید نظر ثانی کیلئے ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ مریم نواز حلقہ پی پی 159 سے کامیابی حاصل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں۔ عدالت نے اس درخواست کو مزید نظر ثانی تک ملتوی کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *