عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری

عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پورے پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت سری پائے جلانے اور کھلے عام بھوننے پر سخت پابندی نافذ کر دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اس عمل سے شدید دھواں اور زہریلی گیسیں پیدا ہوتی ہیں جو انسانی صحت اور ماحول دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں مختلف علاقوں میں سری پائے جلانے کے باعث فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ اقدام ضروری سمجھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

5 یا 6 عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟اہم خبر آگئی

نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور مقامی بلدیاتی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عید کے موقع پر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ماحول کے تحفظ میں تعاون کریں۔

editor

Related Articles