پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتاہے جہاں لوگوں کی اکثریت کھانے پینے کی شوقین ہے۔ بلاشبہ پاکستانی کھانے دنیا کے بہترین کھانوں میں سے ایک ہیں جس کی وجہ ان میں استعمال ہونیوالے قدرتی اجزا سے بنے مصالحہ جات ہیں جن کا ذائقہ اور خوشبو بے مثال ہوتی ہے۔اگر کھانے کی بات کی جائے تو پاکستان میں لوگ اچھا اور معیاری کھانا مناسب پیسے خرچ کرکے کھانا چاہتے ہیں۔ آج ہم نے انہی لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کے بہترین ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس کی فہرست ترتیب دی ہے جو صرف 1ہزار روپے میں معیاری اور پیٹ بھر کر کھانا کھانا چاہتے ہیں۔
چائے خانہ (Chaye Khana)
ایف سکس مرکز اسلام آباد میں چائے خانہ میں آپ 1ہزار روپے میں آملیٹ، آلو پراٹھا اور چائے کیساتھ لطف اندوز سکتے ہیں۔
سیور فوڈز (Savour Foods)
سیور فوڈز اسلام آباد کی بلیوایریا میںوہ مشہور ترین جگہ ہے جہاں آپ 1ہزار روپے میں بہترین اور پیٹ بھر کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ چاولوں کی ایک بھرپورپلیٹ جس کیساتھ رائتہ ، سلاد اور کولڈڈرنک آپکو تقریباََ 800روپے میں مل جائیگی اور اگر آپ آئسکریم یا میٹھے میں کھیر کھانا چاہیں تو 1ہزار روپے میں آپ بھرپور کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
حلیم گھر (Haleem Ghar)
اسلام آباد بلیو ایریا میں واقع حلیم گھر کا شمار بھی پاکستان کے مقبول ترین ریسٹورینٹس میں ہوتا ہے۔جہاں آپ پلائو، مٹکا بریانی ، حلیم سے صرف 1ہزار روپے میں بہترین طریقے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
حبیبی ریسٹورنٹ (Habibi Restaurant)
ایف ایٹ مرکز اسلام آباد میں واقع حبیبی ریسٹورنٹ بھی کھانے پینے کے مشہور ریسٹورنٹس میں سے ایک ہے جہاں آپ 1ہزار روپے میں کھانا کھانے کیلئے جاسکتے ہیں۔حبیبی ریسٹورنٹ کاکابلی پلائو اور چکن بریانی مشہور کھانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
ملنگ جان ریسٹورنٹ (Malang Jan Restaurant)
اسلام آباد کے جی نائن مرکز(کراچی کمپنی )میں واقع ملنگ جان ریسٹورنٹ بھی 1ہزار روپے میں کھانا کھانے کیلئے بہترین جگہ ہے جہاں آپ بیف پلائو، چپلی کباب اور چکن ہانڈی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور وہ بھی صرف 1ہزار روپے میں۔
براوو فوڈز (Bravo Foods)
بلیو ایریا اسلام آباد میں واقع براوو فوڈزکا پلائو ، چکن روسٹ، فرائی چکن اپنے ذائقے میں بے مثال ہے جہاں آپ 1ہزار روپے میں پیٹ بھر کر بہترین کھانا اور آئسکریم ، زردہ یا کھیر کا مزہ بھی اُٹھا سکتے ہیں۔
شاہ جی فوڈز (Shah G Foods)
جی ایٹ مرکز اسلام آبادمیں واقع شاہ جی فوڈزاپنے دال چاول کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔تاہم آپ بہترین دال ماش، آلو قیمہ ، حلیم چاول بھی صرف 1ہزار روپے میں کھا سکتے ہیں ۔
بابا ریسٹورنٹ (Baba Restaurant)
آبپارہ اسلام آباد میں واقعہ بابا ریسٹورنٹ بہترین کھانوں کے مرکز ہے جہاں آپ انتہائی مناسب قیمت میں ہر قسم کے کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور 1ہزار روپے میں بہترین حلیم، نہاری ، چکن جلفریزی ، چکن قرمہ اور آلو قیمہ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ڈینٹی فاسٹ فوڈ (Dainty Fast Food)
ڈینٹی فاسٹ فوڈ ایف ایٹ مرکز میں واقع ہے۔جہاں آپ چکن منچورین ،برگر اور چھوٹے سائز کا پیزہ صرف 1ہزار روپے میں کھاسکتے ہیں۔
تہذیب بیکرز (Tehzeeb Bakers)
بلیو ایریا میں واقع تہذیب بیکرز کا شمار پاکستان کی مشہور ترین بیکرز میں ہوتا ہے۔جہاں سے آپ چھوٹا پیزہ ،سموسے ، سلاد وغیرہ1ہزارروپے میں کھا سکتے ہیں۔

