سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر آئی پی ایل کھلیں گے ؟کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر آئی پی ایل  کھلیں گے ؟کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان کے معروف فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کر لی ہے اور برطانوی حکومت کی جانب سے انہیں باقاعدہ پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے، اس پیش رفت کے بعد ان کے کیریئر اور مستقبل کے کھیلوں کے امکانات میں ایک نئی جہت پیدا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے چند سال قبل برطانوی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دی تھی، اس دوران انہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور مقررہ مدت بھی مکمل کی، اب تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد انہیں برطانوی شہریت اور پاسپورٹ فراہم کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں طرز کی کرکٹ میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 36 میچوں میں حصہ لیا، ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 61 میچ کھیلے جبکہ20 اوور کے فارمیٹ میں 62مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی، ان کی کارکردگی نے انہیں ایک تجربہ کار اور مؤثر فاسٹ بولر کے طور پر پہچان دی،ان کی اہلیہ نرگس خان پہلے ہی برطانوی شہری ہیں، جس کے باعث ان کے لیے برطانیہ میں مستقل رہائش اور شہریت کے عمل میں آسانی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :آؤٹ ہونے پر غصہ، فہیم اشرف اور محمد عامر کو مہنگا پڑ گیا

شہریت ملنے کے بعد اب محمد عامر مختلف بین الاقوامی لیگز میں بطور مقامی کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں ،اس پیش رفت کے بعد یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ایک غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی کھلاڑی کے طور پر دستیاب ہو سکتے ہیں، جو ان کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھول سکتا ہے،اس تبدیلی سے ان کے کرکٹ کیریئر میں ایک نیا مرحلہ شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ سے دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ان کی موجودہ حیثیت اور شہریت کی تبدیلی نے کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ وہ مستقبل میں کس انداز سے پیشہ ورانہ کرکٹ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

editor

Related Articles