وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف مالیاتی تجاویز، حکومتی اخراجات اور عوامی ریلیف سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے متعدد تجاویز زیر بحث آئیں، تاہم کابینہ نے حتمی طور پر 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی غیر ملکی اور دہری شہریت سے متعلق سخت قواعد نافذ

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، کیونکہ کم اور درمیانی آمدنی والے ملازمین مہنگائی کے اثرات سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles