سی ڈی اے ، پولیس اہلکاروں پرحملہ کیس: عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

سی ڈی اے ، پولیس اہلکاروں پرحملہ کیس: عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پولیس كی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کردی۔ 

انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کے خلاف سی ڈی اے، پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونےکے كیس پر سماعت ہوئی، عامرمغل کو پولیس نے ریمانڈ کے لیے اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کردیا۔ پی ٹی آئی وکلاء شعیب شاہین اےٹی سی پیش ہوئے، دوران سماعت شعیب شاہین نے جج ابوالحسنات کے ساتھ مکالمے میں كہا كہ کیا دہشتگردی کا مقدمہ بنتاتھا؟

یہ بھی پڑھیں: مرکزی سیکریٹریٹ پر حملہ ان کے خوف کی عکاسی كرتا ہے، پی ٹی آئی

شعیب شاہین نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو گزشتہ رات پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے ایکشن کی ویڈیو دکھائی، جس پرجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تفتیشی افسر سے استفسار كیا كہ كیا نا جائز تجاوزات تھے؟ جس پر تفتیشی افسر نے كہا كہ گرین بیلٹ پر پی ٹی آئی نے آفس بنایا ہوا، سی ڈی اے نے ایکشن کیا تو عامرمغل نے حملہ کیا، جس پر پی ٹی آئی وكیل شعیب شاہین نےكہا كہ رات گئے آپریشن کی کیا ضرورت تھی؟ ایک دن کا نوٹس دیتے، سیاسی انتقام ہے۔

دوران سماعت جج ابوالحسنات نے تفتیشی افسر سے استفسار كیا كہ باقی ملزم کہاں ہیں؟ عامرمغل کو ہی پکڑا آپ نے ،؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت كو بتایا كہ اندھیرا تھا، باقی کوئی نظر نہیں آیا، جج ابوالحسنات نے كہا كہ اندھیرے میں عامرمغل ہی آپ کو نظر آئے ہیں،۔ ۔ وکیل شعیب شاہین نے كہا كہ عامر مغل پر ہوائی فائرنگ کا الزام لگایا گیا ، پولیس کو احساس نہیں کہ یہ کر کیا رہی ہے ، گرفتاری کی تمام فوٹیج موجود ہے كہ ان کے ہاتھ میں کونسی پستول ہے ، پارٹی ورکروں اور رہنماوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

وکیل مرزا عاصم بیگ نے دوران سماعت كہا كہ پولیس کہہ رہی ہے کہ فائرنگ ہوئی اور برآمد آہنی راڈ کرنا ہے ، سی ڈی اے تجاوزات کے خلاف نوٹس غیر متعلقہ لوگوں کو بجھاتی رہی ۔ تفتیشی آفیسر نے عدالت كوبتایا كہ سی ڈی اے کی مشینری کو روکنے کی کوشش کی گئی ، عامر مغل سے ریکوری کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ وكیل شعیب شاہین نے كہا كہ ہم نے سی ڈی اے کو آفر کیا تھا کہ بتا دیں جو تجاوزات ہیں خود گرا دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد

عامرمغل نے عدالت میں بیان دیاكہ مجھ سے راڈ برآمد ہوا ، میرے پاس سوئی بھی ہو تو عدالت پھانسی کی سزا دے دیں، جج ابوالحسنات نے پولیس کی جانب سے عامرمغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامرمغل كو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔ واضح رہے كہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم غیر قانونی تعمیرات گرا کر اسے سیل کر دیا ، مزاحمت کرنے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیاگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *