امریکی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹویٹ ٹروتھ پر شیئر کردیا

امریکی  صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹویٹ ٹروتھ پر شیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس کا امریکہ ایران معاہدے سے متعلق سوشل میڈیا (ایکس ) پر پوسٹ کیا گیا پیغام سوشل ٹروتھ پر شیئر کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ معاہدے کے قریب ہیں اور اس حوالے سے میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے ۔

یہ بھی پڑھیں :معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں سےگریز کیا جائے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، یہ عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری سے قبل مکمل تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک معاہدے کو باضابطہ طور پر مکمل اور منظور نہیں کیا جاتا، اس کے مندرجات کے بارے میں میڈیا اور دیگر ذرائع کو قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے تاکہ غیر ضروری ابہام یا غلط معلومات نہ پھیلیں۔

editor

Related Articles