اسلام آباد اکارڈ پر پر دستخط جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے ، ایران نےتصدیق کر دی

اسلام آباد اکارڈ پر پر دستخط   جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے ، ایران نےتصدیق کر دی

ایران اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایران نے بھی امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کر دی ہے ۔جس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ’’اسلام آباد اکارڈ‘‘ پر دستخط آئندہ جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

معاہدے کا مقصد خطے میں کشیدگی کا خاتمہ، سرحدی و سکیورٹی معاملات پر اعتماد سازی اور مستقبل میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دینا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ممالک کی سفارتی کوششیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھیں جن کے نتیجے میں فریقین مذاکرات کی میز تک پہنچے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان امن کا سفیر بن گیا! امریکہ ایران تنازعہ ختم،معاہدہ طے پا گیا ، شہباز شریف کا اعلان

اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تقریب میں متعدد بین الاقوامی شخصیات اور ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت بعض اہم نکات پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہے، تاہم حتمی دستاویز پر دستخط کے بعد ہی تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

ایرانی حکام نے معاہدے سے متعلق پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام خطے میں استحکام اور امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles