وزیر اعلیٰ مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اور چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ مریم نواز کو دونوں سیاسی شخصیات نے ننکانہ صاحب اور گجرات کے منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیر اعلیٰ کو شذرامنصب اورسابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کو ہر صورت یقینی بنا نا میری سیاست کا محور و
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل سے ایک منظم پروپیگنڈا ملک بھر میں پھیلایا جا رہا ہے ، عظمیٰ بخاری
مرکز ہے ۔ مسائل کا حل اورترقی عوام کا بنیادی حق ہے ۔ ہم کسی پر کوئی احسان نہیں کر رہے ۔ پورے صوبے میں صفائی ستھرائی کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کریں گے ۔ تاکہ کئی بھی گندگی کا نام و نشان نظر نہ آئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 2500بنیادی مراکز صحت اور 300دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کئے جائیں گے ۔ ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہو لیات فراہم کریں گے تاکہ کسی کو علاج و معالجہ کے لئے دوسرے شہرمیں جا کر دھکے نہ کھانا پڑیں ۔