دنیا کے مختلف ممالک سے بھارتی سیاحوں کے رویوں اور طرز عمل سے متعلق شکایات سامنے آنے لگی ہیں جس پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل نے بھارتی مہمانوں کے لیے خصوصی ہدایات پر مشتمل نوٹس بھی آویزاں کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاحوں کو دنیا کے مختلف حصوں میں مقامی آداب اور قواعد کی مکمل پاسداری نہ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کے رویوں نے بحث چھیڑدی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل نے بھارتی مہمانوں کے لیے خصوصی اصول و ضوابط پر مشتمل نوٹس جاری کیا ، نوٹس میں ”انڈین گیسٹس“ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ناشتے کے بعد ریستوران سے کھانے پینے کی اشیا پیک کرکے باہر نہ لے جائی جائیں۔
اسی نوٹس میں یہ بھی درج تھا کہ اگر ایک سے زیادہ مہمان ایک ہی ڈش کو شیئر کریں گے تو اس کے لیے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ مزید یہ کہ مہمانوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کوریڈورز، بالکونیوں اور دیگر مشترکہ مقامات پر اونچی آواز میں گفتگو سے گریز کریں۔
رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ایک بھارتی کاروباری شخصیت کی جانب سے ایک کلب میں انتہائی بلند آواز میں پنجابی موسیقی چلانے کا واقعہ بھی زیر بحث رہا جبکہ ویتنام کے ایک ہوائی اڈے کا حوالہ بھی دیا گیا، جہاں متعدد بھارتی سیاحوں نے طیارے کے قریب روایتی انداز میں بھارتی رقص کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مختلف تبصرے ہوئے۔
A Swiss hotel once displayed a list of special rules exclusively for Indian guests which I personally saw and was appalled.
Today, videos of garba in restaurants, loud conversations in airports, and turning aircraft cabins into picnic spots keep doing the rounds. Even in Davos,… pic.twitter.com/ccljdLmDfk
— Harsh Goenka (@hvgoenka) May 31, 2026

