حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور اہم رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نور حسین ڈیہڑ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ نور حسین ڈیہڑ نے یہ اعلان پارٹی کے قائم مقام صدر کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں کیا۔ قابل ذکر ہے کہ وہ سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احمد حسین ڈیہڑ کے بڑے بھائی ہیں۔