پاکستانی صحافی مونا خان کو گریس میں گرفتار کر لیا گیا

پاکستانی صحافی مونا خان کو  گریس میں گرفتار کر لیا گیا

پاکستانی صحافی مونا خان کو گریس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں پاکستانی قومی پرچم لہرانے پر گرفتار کیا گیا۔ حکومت سے مونا خان کی بازیابی کے لیے کوششوں کی درخواست ہے۔ 

ذرائع کے مطابق خاتون صحافی مونا خان کو گریس میں حراست میں لے لیا گیا ہے ، وہ ہائیکنگ کیلیے گریس گئیں تھیں۔ موناخان کے کوچ محمد یوسف نے بتایا ہے کہ مونا خان کو گریس پولیس نے حراست میں لیا اور ان کا موبائل فون بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے ، میرا مونا خان سے آخری رابطہ ایک گھنٹے پہلے ہوا تھا۔ مونا خان اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کر گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل پر کھولا جانیوالا ایک ’’لنک‘‘ جو آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتا ہے

مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آگئی۔ جس میں اینکر پرسن مونا خان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ گریس پولیس نے بدسلوکی کی ہے، تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا، مجھ سے سوال کیا گیا کے آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، جس کے جواب میں نے کہا کہ جی میں پاکستان کا پرچم لہراوں گی۔

مونا خان کے کوچ محمد یوسف نے حکومت سے اپیل ہے کے مونا خان کی رہائی کیلیے اقدامات کیے جائیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *