وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی دو اہم ٹیکس تجاویز مسترد کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی تھی۔ ایف بی آر نے ان دونوں تجاویز کے ذریعے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ تاہم وزیراعظم نے ایف بی آر کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کی ابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حالیہ مذاکرات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت نے مارچ 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس معطل کیا تھا اور اس وقت اس کی جگہ 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *