درجہ حرارت 50 سے تجاوز ، محکمہ موسمیات کی پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

درجہ حرارت 50 سے تجاوز ، محکمہ موسمیات کی پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

ملک میں جاری گرمی کے باعث درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا ، محکمہ موسمیات نے جون کے دوسرے ہفتے پری مون سون کی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیش گوئی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موہن جودڑو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سکھر اور دادو میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مٹھی اور نواب شاہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی جی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان اور بہاولپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور اور بنوں میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آبادمیں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے، 27 مئی تک ہیٹ ویو کا خطرہ برقرار رہے گا، جبکہ پری مون سون کا جون کے دوسرے ہفتے میں آغاز معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی ، سندھ اور بلوچستان کے زیادہ متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ڈی جی موسمیات کا مون سون کے حوالے سے کہنا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہو سکتا ہے اس سال مون سون میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گے اور زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ساہیوال، اوکاڑہ، سبی، بھکر، لاڑکانہ جیکب آباد میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کی ابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا گزشتہ مہینے اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جو انڈیا کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا ، شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت زیادہ ہوگا جس سے گلوف کا خدشہ ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شدید گرمی کی صورتحال جون کے پہلے ہفتہ تک برقرار رہے گی جبکہ 28 مئی تک پنجاب اور سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *