چکن 100 روپے فی کلو سستاہوگیا

چکن 100 روپے  فی کلو سستاہوگیا

ملک میں مرغی کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ، پابندی کے باعث لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گر گئیں ، چکن چار روز میں 100 روپےفی کلو سستا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مرغی کا گوشت کمی کے بعد 370 روپے فی کلو ہے جو گزشتہ روز 390 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا تھا ، پچھلے چار پانچ روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں  100 روپے فی کلو کی کمی آئی ہے ۔ اسی طرح مرغی کا ایک دن کا چوزہ جو پہلے 220 سے 225 روپے کا تھا ، جسے افغانستان ایکسپورٹ کیا جارہا تھا اب وہ اس پر پابندی لگنے کے بعد70 سے 80 روپے کا ہو گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: درجہ حرارت 50 سے تجاوز ، محکمہ موسمیات کی پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے یہ امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی برائلر گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *