کاروباری افراد کیلئے اہم خبر! ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونیوالوں پر بھاری جرمانے کی تجویز

کاروباری افراد کیلئے اہم خبر! ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونیوالوں پر بھاری جرمانے کی تجویز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی ،  کاروبار کی ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروبار سیل کیے جا سکیں گے جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے تک دوسرا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف سخت کارروائیوں کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ جعلی انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر بھی 20 فیصد جرمانہ تجویز کیا گیا، اس  بل کے مطابق اگر کسی کاروبار کے ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس کے اعداد و شمار میں ایسا فرق سامنے آتا ہے جو قانون کے مطابق درست ثابت نہ ہو سکے تو متعلقہ رقم پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح اگر کسی شخص یا ادارے نے غلط بنیادوں پر حاصل کیا گیا ٹیکس کریڈٹ 60 دن کے اندر واپس نہ کیا تو اس پر بھی 20 فیصد اضافی جرمانہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہری ہوشیار! ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں تاخیر پر جرمانوں میں بڑا اضافہ

جعلی انوائس جاری کرنیوالے سپلائرز کے خریدار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے جبکہ 60 دن میں ٹیکس کریڈٹ واپس نہ کرنے پر 20 فیصد اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔

ماہرین کے مطابق حکومت گزشتہ چند برسوں سے معیشت کو دستاویزی شکل دینے، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکس نظام کو فروغ دے رہی ہے۔

فنانس بل میں شامل نئی تجاویز بھی اسی پالیسی کا حصہ سمجھی جا رہی ہیں ،  تاہم ان تجاویز پر حتمی عملدرآمد پارلیمان سے منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگا جبکہ کاروباری حلقے ان مجوزہ اقدامات کے معاشی اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles