برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا حصول اب آسان

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا حصول اب آسان

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا حصول اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ اب پاکستانی درخواست دہندگان انگلینڈ کے ویزے کے لیے مڈل مین پر انحصار کیے بغیر براہ راست سرکاری ویب سائٹ gov.uk پر درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے بتایا کہ شہری اب ویزا فارم براہ راست ویب سائٹ سے حاصل کر کے اسے مکمل پُر کر سکتے ہیں، ویزا فیس ادا کر سکتے ہیں اور اپنی بائیو میٹرکس اپائنٹمنٹ خود بک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویزے کے لیے صرف سرکاری چینلز استعمال کریں، کیونکہ یہ طریقہ کار شفاف، محفوظ اور آسان ہے۔

ویزے کے حصول کے لیے سب سے پہلے درخواست دہندگان کو ویزے کے صحیح زمرے کا تعین کرنا ہوگا۔ اس کے بعد وہ اپنے سفری منصوبے، مالی معلومات اور ذاتی پس منظر جیسی تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔ یہ نظام صارفین کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی پیش رفت محفوظ کریں اور اپنی سہولت کے مطابق فارم مکمل کریں۔ فارم مکمل کرنے اور فیس کی ادائیگی کے بعد، درخواست دہندگان کو شناخت کی تصدیق کے لیے اپنے قریبی ویزا فیسیلیٹیشن سروس سینٹر (VFS Global) پر بائیو میٹرک اپائنٹمنٹ بک کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی

ویزے کی مختلف اقسام اور فیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

وزیٹر ویزا: معیاری وزیٹر ویزا کی فیس 135 پاؤنڈ، دورانیہ 6 ماہ تک۔ طویل مدتی ویزا 2 سال کے لیے 506 پاؤنڈ، 5 سال کے لیے 903 پاؤنڈ اور 10 سال کے لیے 1,128 پاؤنڈ۔ وزٹنگ اکیڈمک اور پرائیویٹ میڈیکل ٹریٹمنٹ ویزا 234 پاؤنڈ تک ہے۔

اسٹوڈنٹ ویزا: اسٹوڈنٹ ویزا کی فیس 558 پاؤنڈ، چائلڈ اسٹوڈنٹ ویزا بھی 558 پاؤنڈ۔ 6 تا 11 ماہ کے لیے شارٹ ٹرم انگلش اسٹڈی ویزا 228 پاؤنڈ ہے۔

ورک ویزا: اسکیلڈ ورکر ویزا 3 سال تک 819 پاؤنڈ، 3 سال سے زائد 1,618 پاؤنڈ۔ ہیلتھ اینڈ کیئر ورکر کے لیے ریڈیوسڈ فیس، انوویٹر فاؤنڈر ویزا 1,357 پاؤنڈ، اور گریجویٹ/اسکیل اپ روٹ تقریباً 937 پاؤنڈ۔

فیملی ویزا: پارٹنر، اسپوز، منگیتر یا بچے کے لیے فیملی ویزا 2,064 پاؤنڈ، ایڈلٹ ڈپینڈنٹ ریلیٹو کے لیے 3,635 پاؤنڈ۔

ہائی کمشنر نے بتایا کہ درخواست دہندگان اپنی طے شدہ سفر کی تاریخ سے تین ماہ قبل تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور تمام ضروری دستاویزات اور مالی ثبوت فراہم کرنا لازمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہر پاکستانی شہری پیدائش سے اب تک کتنے لاکھ کا مقروض ہے ؟ اعداد و شمار نے چونکا دیا

یہ نیا آن لائن ویزا نظام پاکستانی شہریوں کے لیے برطانیہ جانے کے عمل کو نہایت آسان، شفاف اور براہ راست بنا دے گا اور اضافی اخراجات اور پیچیدگیوں سے بچائے گا۔

Related Articles