استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی و ٹیکس بڑھانے کی تجاویز

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی و ٹیکس بڑھانے کی تجاویز

حکومت کی جانب سے پرانی درآمدی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی و ٹیکس بڑھانے اور نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجاویز دیدی گئیں۔

شہریوں کوکم قیمت گاڑیوں سے محروم کر دیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں نئی گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے والی آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی و ٹیکس بڑھانے اور نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز پنجاب کا موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافےکا فیصلہ

آٹو انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا شفاف میکنزم یقینی بنایا جائے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف ان کے خاندان کے استعمال کے لیے گاڑیوں کی درآمد کی اجازت مل سکے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقامی آٹو انڈسٹری نے وفاقی حکومت سے آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں اضافے کی درخواست اس لیے کی ہے تاکہ مستحکم شرح مبادلہ اور شرح سود میں متوقع کمی سے معاشی حالات میں ہونے والی ابتدائی بہتری کا مقامی آٹو انڈسٹری کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *