چینی بروکر 3 ارب سے زائد کا مبینہ فراڈ کرکے فرار

چینی بروکر  3 ارب سے زائد  کا مبینہ فراڈ کرکے فرار

صادق آباد میں چینی کے بروکر شیخ راشد نے مبینہ طور پر درجنوں افراد سے 3 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شیخ رشید نے چینی کے اسٹاک کے لیے لوگوں سے پیسے لیے تھے لیکن اس کے بجائے رقم کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔
پولیس نے شیخ راشد کے اسٹورز پر نفری تعینات کرنے کے بعد تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا ہے۔ شیخ راشد کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس اس نے پستول دکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں چینی کاروبار میں سوا ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور اسے نقصان کے ازالہ کیلئے کچھ وقت دیا جائے،میری درخواست کی کہ ان کے والد اور بھائیوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 29 دہشتگرد ہلاک بھاری تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا

شیخ راشد کے اعترافی بیان کے بعد سرمایہ کار حیران رہ گئے اور سٹی تھانے پہنچ گئے۔ درجنوں درخواستوں کے بعد پولیس نے شیخ رشید کے دونوں بھائیوں اور والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ متعدد متاثرہ سرمایہ کاروں نے شیخ راشد کے بھائی کے گھر پر قبضہ کرنے کی بھی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *