سینئر صحافی و تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر پی ٹی آئی حامی عادل راجہ کے جھوٹے اور فساد پر مبنی پراپیگنڈوں سے کون واقف نہیں ہے ، عادل راجہ کا جنرل ندیم انجم کے بیٹے کیخلاف الزام تراشیاں جھوٹ پر مبنی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
مزمل سہروردی نے نجی ٹی وی پروگرام میں كہا كہ اسلام آباد میں مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والا ندیم انجم کا بیٹا نہیں ہے ، وہ اسلام آباد میں نہیں بلکہ بلوچستان اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ۔ جس شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھائی ہے وہ بلا ل فیصل ہے ، وہی گاڑی چلا رہا تھا ، بلال اس وقت پولیس کی کی حراست میں ہے اور اس کیخلاف مقدمہ بھی درج ہو چكا ہے۔
ان كا كہنا تھا كہ اس واقعے کی تمام فوٹیج موجود ہیں ۔
مزمل سہروردی نے مزید کہا کہ لیکن لندن میں بیٹھ کر عادل راجہ صرف ایک ایجنڈے کے مطابق پراپیگنڈا کر رہا ہے ۔ جتنا وہ شخص جھوٹا ہے اس کے اس حوالے سے تمام ٹویٹس بھی جھوٹے ہیں ، وہ شخص اگر لندن میں بیٹھ کر جھوٹا پراپیگنڈا کرے گا تو اس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔