عمران خان کیلئے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی اور فوج اس بات پر قائم ہے کہ معافی مانگی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان کی ڈیل کی ڈیل سے متعلق ماحول نہیں بن رہا ۔ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں ہماری کسی اور فورم پر بات ہو رہی ہے ۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف عوام کو بتانے کے لیے ہے یاواقعی کوئی ایسا فورم ہے جس کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں ہے۔ کیوں کہ کچھ لوگ خبر تو دیتے ہیں کہ کسی عام شخصیت سے ملاقات ہو ئی ہے لیکن میرا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی کس عام شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے ہمیں بھی بتائیں وہ عام شخصیت کون ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق ان کی کسی سے بھی ملاقات ہوئی نہیں اور عمران خان کی رہائی ممکن نظر نہیں آرہی ہے۔
ایک اور سوال کے سوال کے جواب میں عامر الیاس رانا کا کہا تھا کہ دو چیزیں الگ الگ ہیں ایک رہائی ہے اور ایک مذاکرات ۔ میری معلومات کے مطابق تو براہ راست کسی سے نہیں بات چیت نہیں ہو رہی اور وہ جو اعلان ہوا تھا کہ معافی مانگ لیں اور جرم قبول کریں اور اس کے بعد معافی مانگ لیں تو بات ہو سکتی ہے اور یہ بھی بھی کہا گیا تھا کہ حکومت سے بات کر لیں۔ میں آپ کو اپنی تازہ ترین معلومات کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ کوئی ایسا بات نہیں ہوئی ہے ۔