خیبرپختونخوا میں گندم خریداری مہم بند ہونے کا خدشہ

خیبرپختونخوا میں گندم خریداری مہم بند ہونے کا خدشہ

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر7مئی سے جاری گندم کی خریداری مہم بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک کے ملازمین کو چند نامعلوم شرپسند عناصر کی طرف سے جان کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے گندم کی خریداری میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ واضح کردہ ایس او پیز کے خلاف کسی سے گندم نہیں خرید سکتے، کچھ کاشتکار خواہش رکھتے ہیں کہ ان سے غیر معیاری گندم خریدکی جا سکے ۔ ایسا نہیں کر سکتے۔ گندم کی خریداری سے متعلق متعلقہ محکمے نے حکومت سے سکیورٹی مانگ لی ہے ۔ محکمہ خوراک کے حکام کا اپنی وضاحت میں کہنا تھا کہ چند شرپسند افراد گندم کی خریداری مہم کو بند کروانے کے لیے ایسی مذموم چالیں کھیل رہے ہیں ، سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ڈ یرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں گندم کے گوداموں پر مقامی لوگوں نے متعدد بار حملے کئے۔

سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ افسران گوداموں کی چیکنگ بھی نہیں کر سکتے۔ متعلقہ حکام کے مطابق محکمہ خوراک کے دوسرے دفاتر تو دور کی بات پشاور کے مرکزی دفتر پر بھی سکیورٹی نہیں ہے ، متقدد بار محکمہ داخلہ اور پولیس کو خط لکھ چکے ہیں لیکن اب تک سکیورٹی کا کوئی بھی بندوبست نہیں کیا جا سکا ۔ ادھر صوبائی سیکرٹری خوراک ظریف آلمانی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے مسائل کے حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا ہے ۔ امید ہے آنے والے چند دنوں میں سکیورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے، کسی کے دباؤ میں آکر اس کو بند نہیں کرنے دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *