پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ،ویرات کوہلی کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ۔
بابر اعظم نے اپنی متاثر کن کارکردگی سے 111 اننگز میں 3987 رنز بنا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ اب ورات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 50 رنز دور ہیں۔ بابر اعظم کا 129.91 کا اسٹرائیک ریٹ ان کی غیر معمولی مہارت اور فارم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کیخلاف دو میچز باقی ہیں ، جن میں بابر اعظم تاریخ رقم کر سکتے ہیں ، اگر وہ ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔