محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے 28 مئی سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے 01 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کےساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ شدیدگرمی کی لہر میں کمی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ کمزورمغربی ہوائیں 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں 27 مئی(رات) سے29مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی اوربارکھان میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوامیں 28 مئی(شام/رات) سے01جون کےدوران: چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےعلاوہ چند مقا ما ت پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: درجہ حرارت 50 سے تجاوز ، محکمہ موسمیات کی پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

 

گلگت بلتستان/کشمیرمیں 28 مئی(شام/رات) سے01جون کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی، سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب/اسلام آباد 28 مئی(شام/رات) سے01جون کےدوران:مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور ساہیوال میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ چند مقا مات پر وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 28 مئی اور29مئی کو کراچی،ٹھٹہ ، بدین اور حیدر آباد میں آندھی/ جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *